رہنے کے لئے جگہ تلاش کرنا

  (ان صفحات پر ذہنی امراض کے شکار لوگوں کے لئے سلسلہ وار مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔ یہ مضمون بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے)

            اکثر لوگوں کے لئے رہائش کی جگہ کا کرایہ ادا کرنا ان کا سب سے بڑا خرچ ہوتا ہے۔ٹورنٹو جیسے بڑے شہروں میں کرایے بہت زیادہ ہیں۔اگر آپ کے پاس زیادہ رقم نہیں ہے تو آپ کسی اچھی جگہ پر نہیں رہ سکتے۔ تاہم  اگر آپ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں تو آپ خاص جگہوں پر کم قیمت پر رہ سکتے ہیں۔ بعض ادارے ان لوگوں کے لئے سستی رہائش مہیا کرتے ہیں جو ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ایسا پروگرام سپورٹیو ہاؤسنگ یا سپورٹڈ ہاؤسنگ کہلاتا ہے۔

سپورٹیو ہاؤسنگ کیا ہے؟

            سپورٹیو ہاؤسنگ ایسا دارہ ہے جو ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتا ہے کہ وہ آزادی سے رہ سکیں۔وہ آپ کی مالی مدد کر سکتا ہے کہ آپ اپنے گھر میں رہ سکیں۔ یہ مدد آپ کی مالی مدد کے بدلنے کے ساتھ خانہ بدل سکتی ہے۔ بعض حالات میں آپ کو ایک ہی گھر میں چند لوگوں کے ساتھ رہنا ہوگا  جس میں مشترکہ باورچی خانہ اور غسل خانہ ہوگااور بعض دفعہ آپ کو ایک علیحدہ اپارٹمنٹ مل جائے گا۔    اگر آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ نقلِ مکانی کرتے ہیں تو یہ مدد آپ کے ساتھ نئی جگہ بھی جا سکتی ہے۔

سپورٹیو ہاؤسنگ میں کون رہ سکتا ہے؟

            اس پروگرام کے لئے وہ لوگ درخواست دے سکتے ہیں جو مندجہ ذیل شرائط میں سے ایک پوری کرتے ہوں:

    ۰وہ کسی سنجیدہ ذہنی مرض کا شکار ہوں

    ۰وہ چند دفعہ مقامی ذہنی امراض کے وارڈ یا ہسپتال میں داخل ہوئے ہوں

    ۰وہ تھوڑے عرصے کے لئے ذہنی امراض کے وارڈ یا ہسپتال میں زیرِ علاج رہے ہوں

بغیر منافع کے ادارے ضرورتمند لوگوں کی جو مدد کرتے ہیں اس کے مختلف مدارج ہیں۔

ہائی سپورٹ

             اس پروگرام میں چند ضرورتمند لوگ اکٹھے رہتے ہیں اور ان کی چوبیس گھنٹے نگہداشت کا انتظام ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال ہومز فور سپیشل کیر ہے ۔ایسے گھروں میں وہ مریض رہتے ہیں جو ٹورانٹو کے قوئین سٹریٹ کے سینٹر فور اڈکشن اینڈ مینٹل ہیلتھ یا وٹبی کے مینٹل ہیلتھ سنٹر میں کچھ عرصہ زیرِ علاج رہ چکے ہوں۔ان گھروں میں رہائش کے ساتھ ساتھ کھانا بھی مہیا کیا جاتا ہے۔

میڈیم سپورٹ

            ان گھروں میں دن کے وقت تو سٹاف ہوتا ہے راتوں کو نہیں ہوتا

لو سپورٹ

            ان گھروں میں سٹاف ہفتے میں ایک دفعہ آتا ہے۔

آن کال

            اس پروگرام میں ضرورت کے وقت سٹاف کو فون کیا جا سکتا ہے۔ ان گھروں میں لوگوں کو کم مدد کی ضرورت ہوتے ہے اور ان کی مدد کرنے کو اور بھی لوگ ہوتے ہیں۔

سپورٹیو ہاؤسنگ حکومت کی ملکیت ہے یہ کم آمدنی کے لوگوں کے لئے ہے آپ اس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ

۰   اونٹاریو ورکس پر ہیں

۰   او ڈی ایس پی پر ہیں

۰   اپنا کرایہ نہیں ادا کر سکتے

آپ کا کرایہ آپ کی آمدنی پر منحصر ہے جو آمدنے کے تیس فیصد سے کبھی زیادہ نہ ہوگا!کیونکہ باقی کرایہ حکومت ادا کرے گی۔ آپ کو چند ماہ یا سال انتظار کرنا ہوگا۔ اگر آپ ذہنی مریض ہیں تو باری جلد آئے گی۔

نان پروفٹ  ایجنسیاں

ٹورانٹو میں ۱۲۰ سے زیادہ ہیں جو ذہنی مریضوں کی مدد کرتی ہیں یہ ان لوگوں کی مدد بھی کرتی ہیں جو اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔  آپ کو مارکٹ رینٹ سے کم کرایہ دینا ہوگا۔

رہائش کے بارے میں عام طور پرپوچھے گئے سولات کا جواب

سوال:    اگر میرمالک مکان مجھے اپنے گھر سے زبردستی نکالنا چاہتا ہے تو کیا اس پرکسی قانون کی پابندی ضروری ہے؟

جواب:    ہاں۔ آپ کا مالک مکان اس وقت تک آپ کو گھر سے نہیں نکال سکتا جن تک کہ وہ ٹربیونل کو درخواست نہ دے اور اس سے آپ کو گھر سے نکالنے کا حکم نامہ نہ لے۔آپ کا مالک مکان آپ کو مندرجہ ذیل وجوہات  کی وجہ سے گھر سے نکلنے کا نوٹس دے سکتا ہے:

        ۰اگر آپ کرایہ ادا نہیں کرتے

        ۰اگر آپ اکثر اوقات کرایہ دیر سے دیتے ہیں

        ۰آپ کے مالکِ مکان کے شریکِ حیات یا بچے کو گھر چاہئے

        ۰آپ یا آپ کے مہمان گھر میں غیر قانونی حرکات کرتے ہیں

        ۰آپ یا آپ کے مہمان گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں

        ۰آپ یاآپ کے مہمان مالک مکان یا باقی کرایہ داروں کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں

    آپ کا مالک مکان چند اور وجوہات کی بنا پر بھی آپ کو گھر سے نکال سکتا ہے۔ اگر اس نے آپ کو نوٹس دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو نکالنا چاہتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو قانونی مدد حاصل کرنی چاہئے۔

    اگر آپ کو نوٹس ملا ہے تو آپ اسے چیلنج کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس پانچ دن کی مہلت ہے کہ آپ لکھ کر جواب دیں۔ کرایہ دار اور مالکِ مکان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ اگر آپ وکیل نہیں رکھ سکتے تو ٹربیونل کے وکیل سے مدد حاصل کریں۔وہ ڈیوٹی کونسل کہلاتے ہیں۔

سوال:    کیا میرا مالک مکان جب چاہے میرے گھر میں آ سکتا ہے؟

جواب:    نہیں۔آپ کے مالک مکان کو آپ کے گھر میں داخل ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے آپ کو اطلاع دینی ہوگی۔اگر مالک مکان نے مرمت کروانی ہے یا کسی کو گھر دکھانا ہے تو اسے آپ کو نوٹس دینا ہوگا۔انہیں مالک مکان اور کرایہ دار کے معاہدے کا احترام کرنا ہوگا۔اس اصول کی صرف مندرجہ ذیل صورتوں میں خلاف ورزی ہو سکتی ہے:

        ۰کوئی ایمرجنسی پیدا ہو جائے

        ۰اگر آپ دروازے پر آ کر خود اسے اجازت دے دیں

        ۰اگر آپ کا معاہدہ اسے اجازت دیتا ہے کہ وہ آ کر صفائی کرے

        ۰اگر آپ نے اجازت دی ہے کہ وہ کسی اور کرایہ دار کو گھر دکھائے

        ۰اس نے آپ کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دے رکھا ہے

سوال:    جب میں کرایے پر اپارٹمنٹ لینے گیا تو مالک مکان نے کہا کہ بلڈنگ میں پہلے ہی بہت سے مہاجر آ بسے ہیں۔ کیا یہ قانون کی نگاہ میں متعصبانہ رویہ ہے؟

جواب:     ہاں۔ یہ تعصب ہے۔کنیڈا کے انسانی حقوق کے قانون کے مطابق کسی مالک مکان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی شخص کی نسل‘ عمر‘ جنس‘ مذہب یا شہریت کی وجہ سے اسے گھر کرایے پر نہ دے۔وہ اس وجہ سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ آپ مجردہیں‘ شادی شدہ ہیں‘ کامن لا رہ رہے ہیں‘ گے یا لیسبین ہیں‘ معذور ہیں یا آپ کے ساتھ آپ کے بچے رہتے ہیں۔اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ متعصبانہ سلوک ہو رہا ہے تو اونٹاریو کے انسانی حقوق کے کمیشن کو فون کریں یا سنٹر فور ایکیویلٹی رائٹس ان ایکوموڈیشن یا اپنی کمیونٹی کے قانونی کلینک سے رجوع کریں۔

               ایک کرایہ دار کی حیثیت سے آپ کے حقوق ٹیننٹ پروٹیکشن ایکٹ میں موجود ہیں۔اس میں پارکنگ‘ خدمات میں کمی‘دوسرا کرایہ دار کا انتخاب سبھی اصول اور ہدایات درج ہیں۔اگر آپ کا مالکِ مکان سے تعصب‘ کرایہ بڑھانے یا مرمت نہ کروانے کے بارے میں اختلافِ رائے ہے تو سب سے پہلے باقی کرایہ داروں سے رجوع کریں یا کرایہ داروں کی ایسوسئیشن سے رابطہ قائم کریں۔ آپ مندجہ ذیل اداروں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

            کمیونٹی لیگل کلینک جیسے ادارے کم تنخواہ والوں کو مشورے اور مفت مدد فراہم کرتے ہیں۔آپ ایسے کلینک، لیگل ایڈ یا فون ڈائرکٹری کے وکیلوں کے عنوان کے نیچے تلاش کر سکتے ہیں۔

            انسپکٹرز کا کام ہے کہ یہ خیال رکھیں کہ لوگوں کے گھر محفوظ ہیں۔اگر آپ اپنے اپارٹمنٹ کا معائنہ کرواناچاہتے ہیں تو آپ سٹی ہال‘میونسپل آفس یا مقامی کونسلر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔