Canadian Charter of Rights and Freedoms
کینیڈین چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈمز مرد اور خواتین دونوں کیلئے ایک ہی طرح کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کرتا ہے
- اپنے عقائد اور خیاالت کے اظہار کی آزادی۔ •جس کسی کو بھی آپ چاہتے ہیں اس کو اپنا ساتھی بنانے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ صلح صفائی سے رہنے کی آزادی۔
- اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی۔
- کینیڈا میں کہیں بھی رہنےکی آزادی۔
- غیر قانونی یا غیر منصفانہ گرفتاری یا حراست سے بچاؤ کا حق، اور قانونی طریق کار کے مطابق عمل کرنے کا حق۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کو قانون کے تحت الزمی طور پر آپ کے حقوق کی قدر کرنی ہے۔ • نسل، قومی یا نسلی وطن، رنگ، مذہب، جنس، عمر، یا دماغی یا جسمانی معذوری کی بنیاد پر تعصب برتے بنا مساوی تحفظ اور قانون سے مساوی طور پر مستفید ہونے کا حق۔
- انگریزی یا فرانسیسی دونوں میں سے کسی ایک میں وفاقی حکومت کی جانب سے خدمات حاصل کرنے کا حق۔
اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین و ضوابط
اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین و ضوابط اونٹاریو کے رہنے والے تمام افراد کو مالزمت، رہائش اور خدمات کے حوالے سے غیر منصفانہ برتاؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کسی فرد کے طبقے، حسب ونسب، پیدائشی ملک، رنگ، نسل، جنسی رخ بندی، غیر قانونی حرکتوں کے ریکارڈ، ازدواجی حیثیت، ہم جنس پارٹنرشپ کی حیثیت، خاندانی حیثیت یا معذوری کی بنیاد پر کسی شخص کے خلاف تعصب یا اسے پریشان کرنا غیر قانونی ہے۔