قَالَ رسول اللہ ﷺ

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ: رُبَّ اَشْعَتَ اَغْبَرَ مَدْفُوْعٍ بِالْاَ بْوَابِ لَواَقْسَمَ عَلَی اللّٰہِ لَاَبَرَّہٗ

(مسلم کتاب الجنّۃ باب النّار یدخلھا الجبارون۔ حدیقتہ الصالحین حدیث نمبر 707 صفحہ 676)

ترجمہ:  

حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ ان کے بال پراگندہ اور غبار آلود ہوتے ہیں یعنی بظاہر معمولی نظر آتے ہیں ، دروازوں پر سے ان کو دھکّے دیئے جاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے اگر وہ قسم کھا لیں کہ ایسا ہوتو خداوند تعالیٰ ویسا ہی کردیتا ہے۔