صنفِ نازک

(عظمی عزیز)

(خواتین کا عالمی دن  8 مارچ 2019 کو منایا جارہا ہے۔ اس موقع کی مناسب سے   چند آزاد نظمیں پیشِ خدمت ہیں)

میں تو صنف نازک ہوں

تمھاری برابری

نہ بابا

نہ سوچ میری نہ امنگ میری

میں تو صنف نازک ہوں

میری خواہش

فقط اتنی

جوتی نہیں، عورت سمجھو

عورت وہ  جومخلوق بھی ہے

 عورت وہ جو تخلیق کار بھی

عورت وہ جو مجبور بھی ہے

عورت وہ جو مختار بھی

عورت وہ جو مرہم بھی ہے

عورت وہ جو درد بھی ہے

ُاور وقت پڑے تو مرد بھی ہے 

میں تو صنف نازک ہوں

مجھ کو بس تم عورت سمجھو

(فروری 2019)