ایک وقت میں، ایک دن گذارنے کے بارہ میں سوچیں
· ہردن کچھ ایسا ضرور کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوسکیں۔ یہ آپ کا حق ہے!
· نیند پوری لیں
· ایک دن میں وہی کچھ کرنے کی کوشش کریں جو آپ ایک دن میں حقیقتاً کرسکتے ہیں
· 15 منت جلدی اُٹھ جائیں تاکہ اگر کوئی غیرمتوقع مسئلہ درپیش آجائے تو اُس نمٹایا جاسکے
· اگلی صبح کے لیے، رات کو ہی تیاری کرلیں (مثلاً لنچ تیارکرلیں، گاڑی میں گیس ڈال لیں، وغیرہ)
· ناخوشگوار کام پہلے نمٹا لیں تا کہ آپ کا بقیہ دن گھبراہٹ کے بغیر گذرے
· ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایسے واقعات تصورمیں لائیں جن سے دباؤ کم ہوتا ہو مثلاً ڈاکٹر کے پاس جانا، اہلِ خانہ سے ملنا، وغیرہ
· پہلے سے منصوبہ بندی کرلیا کریں تاکہ بوقت ضرورت آپ کے پاس گیس، دودھ، صاف کپڑوں وغیرہ کی کمی نہ ہو۔
· ایسی چیزیں جو آپ کو یادرکھنی چاہیں ان کو کاغذ پر لکھ لیں
· طے شدہ ملاقاتوں پر جاتے ہوئے 15منٹ پہلے روانہ ہوں
· ڈینٹیسٹ ، ڈاکٹر وغیرہ کے پاس جاتے ہوئے اس بات کے لیے تیاررہیں کہ آپ کو وہاں جاکر انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ کوئی میگزین یا کتاب ساتھ لے جائیں
· متبادل منصوبہ بندی کرلیا کریں۔ (مثلاً ‘‘اگر ہم میں سے کوئی شاپنگ مال میں گم ہوجائے تو پھر ہم شعبہ معلومات میں 3بجے اکٹھے ہوں گے‘‘)
· وقتا ًفوقتاًاپنی جگہ سے اُ ٹھ جایا کریں اوراپنے جسم کوہلایا جلایا کریں
· اپنے خوردونوش میں کیفین کو ختم کردیں یا کم کردیں
· کاموں یا لوگوں کے غلط ہونے کو معاف کردیا کریں۔ ہم ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جس میں خامیاں اور کمزوریاں بھی ہیں۔
· کسی پریشانی کو ملحوظِ خاطر رکھے بغیردوست بنائیں
· لمبااورنیم گرم آرام دہ غسل کریں تاکہ آپ کا دباؤ کم ہو
· سیر کے لیے جائیں
· آپ اپنے لیے ، روز انہ کچھ وقت خاموشی اور سکون سے گذارنے کے لیے نکالا کریں
· آپ اپنی سوچیں اور جذبات کسی جرنل یا کاغذ پر لکھا کریں جو آپ پھینک سکیں
· کسی دوست کو عشائیہ پر دعوت دیں، خصوصاً اگر آپ اکیلے رہتے ہیں
· اپنی توقعات کو کم کرلیا کریں اور کوشش کریں کہ جو امورسرانجام نہیں پائے اُن پر توجہ نہ دیں
· چابی کی ایک نقل کسی دوست یا قابلِ بھروسہ پڑوسی کے پاس رکھ چھوڑیں
· اپنے کسی دوست کو فون کریں
· اگر آپ کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے اُلجھ گئے ہیں تو 10منٹ کا وقفہ کریں اور پھر دوبارہ کام شروع کریں
· اپنی کار، گھریلواشیااور اپلائسنز کی احتیاطی دیکھ بھال کیا کریں
· ویک اینڈ پر اپنی رفتار کو تبدیل کرلیا کریں۔ ہرجگہ جانے کے لیے افراتفری ڈالنے سے گریز کریں
· یاد رکھیں کہ اگر ایک چیز غلط ہوجائے تو 100 چیزیں ٹھیک بھی ہوں گی